نہم کے نتائج کا اعلان، لاہور بورڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب زیادہ

نہم کے نتائج کا اعلان، لاہور بورڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب زیادہ

لاہور (خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا،لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔

لاہور بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 45اعشاریہ 08فیصدرہاجبکہ لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب 58اعشاریہ 83فیصد رہاجبکہ لڑکوں میں کامیابی کاتناسب 35اعشاریہ 33فیصدرہا جو لڑکیوں کی نسبت نمایا ں طور پرکم ہے ،لاہور بورڈ کے امتحانات میں 3 لاکھ 8 ہزار73 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 38 ہزار 894کامیاب جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار179 ناکام قرار پائے ۔ سائنس گروپ میں دو لاکھ 35ہزار 247طلبہ شریک ہوئے ، جن میں سے ایک لاکھ 11ہزار 681طلبہ کامیاب قرار پائے ،کامیابی کی شرح 47اعشاریہ 47فیصد رہی جبکہ آرٹس گروپ میں 72ہزار 826طلبہ شریک ہوئے ، 27ہزار 213 پاس ہوئے اور کامیابی کی شرح 37اعشاریہ 37فیصد رہی۔سیکرٹری لاہور بورڈرضوان نذیر اور کنٹرولر لاہور بورڈ توصیف الرحمن نے پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا ۔ پتوکی کے پرائیویٹ سکول کی طالبہ آمنہ محبوب نے 553نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلزسکول گرین ٹاؤن لاہور کی طالبہ رامین فاطمہ ،پرائیویٹ سکول کی طالبہ آزوہ جاوید ،طالب علم راناسیف اللہ اور دانش سکول ٹبہ کے محمدعدنان 552نمبر لے کرمشترکہ طور پر دوسرے نمبر پررہے ۔ ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 44ہزار 775امیدواروں نے ا متحان دیا جن میں سے 75ہزار 438طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا مجموعی تناسب52اعشاریہ 11فیصد رہا۔ سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 12ہزار 492امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 52ہزار 166 امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا مجموعی تناسب 46اعشاریہ 37فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ میں کل دو لاکھ 5ہزار 182طلبا و طالبات نے امتحان دیا ، جن میں سے ایک لاکھ 57ہزار 569امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب51اعشاریہ 55فیصد رہا۔ساہیوال بورڈ سے 96034 طلبا و طالبات نے امتحان دیا اور44250 نے کامیابی حاصل کی،کامیابی کا تناسب46اعشاریہ 08فیصد رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں