عوام ایم کیو ایم کی کرپشن ، جعلی بھرتیوں اداروں کی تباہی بھگت رہے :شرجیل
کراچی (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)ر ہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کے بیان پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا۔
شہر قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی شکایت وزیر اعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں،بارش کو جواز بنا کر 17 سالہ بدعنوانی کا الزام لگانا دراصل اِن کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام آج بھی ایم کیو ایم کی نام نہاد شہری حکومت کے دور کی کرپشن، جعلی بھرتیوں اور اداروں کی تباہی بھگت رہے ہیں۔ فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی چالیس سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔