عمران کا اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانا پارٹی پرعدم اعتماد ،رانا ثنا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،دنیا نیوز)مشیر وزیراعظم سیاسی اُموررانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانا اپنی پارٹی پرعدم اعتماد کے مترادف ہے۔
پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ27ویں ترمیم کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،26ویں ترمیم ملک کے بہترین مفادمیں کی۔ مری میں میٹنگ ضمنی الیکشن بارے تھی، پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعہ کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔9مئی کیسز کے فیصلوں میں2 سال لگے ، غلطی کا احساس ہو تو پھر اسکا حل بھی نکل آتا ہے ۔