چائلڈ کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

چائلڈ کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد  کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

اسلام آباد (این این آئی) چائلڈ کانٹینٹ کریئٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ تین دن معطلی کے بعد بحال ہوگیا، انہوں نے اس موقع پر ویڈیو میں مبینہ رپورٹنگ کے حوالے سے اپنا ردعمل بھی دیا۔

گزشتہ روز طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا جس پر ان کے 5لاکھ سے زائد فالوورز پریشان دکھائی دئیے ۔ طلحہ احمد نے 21اگست کو اکاؤنٹ کی معطلی کی اطلاع دی تھی۔ طلحہ احمد نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹ بحال ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا لوگوں کے پیغامات پر شکر گزار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں