کیو سک کیا ہو تا ہے ؟

کیو سک کیا ہو تا ہے ؟

لاہور (نیوز ڈیسک )سیلاب کے دنوں میں دریاؤں کی صورتحال بتاتے ہوئے خبروں میں کیوسک کا لفظ استعمال ہو تا ہے ۔"کیوسک (Cusec)" پانی کے بہاؤ کو ناپنے کی اکائی ہے ۔

یہ انگریزی کے الفاظ Cubic feet per second (cfs) کا مخفف ہے ، یعنی: 1 کیوسک = ایک مکعب فٹ پانی فی سیکنڈ۔اب اگر کہا جائے "ایک لاکھ کیوسک" تو اس کا مطلب ہے : ہر سیکنڈ میں 1,00,000 مکعب فٹ پانی بہہ رہا ہے ۔اسی پیمانے کو اکثر دریاؤں اور بندوں (ڈیمز) میں پانی کے بہاؤ کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں