بلوچستان :ویگن سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا گیا، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے علاقے وڈھ کے قریب ویگن کو مسافروں سمیت اغواکرلیا گیا ۔جمعرات کو چند مسلح افراد ایک ویگن کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ۔
ویگن سمیت تمام مسافروں کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے ، مقامی انتظامیہ تلا ش کے لیے کارروائی کررہی ہے ۔ دریں اثنا ٹرانسپورٹرز نے واقعہ کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔