فل کورٹ میٹنگ سے قبل جسٹس بابر ستار و جسٹس سردار اعجاز کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خطوط
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فل کورٹ میٹنگ آج دوپہر 2 بجے طلب کر لی۔
اس سلسلے میں عدالت عالیہ کے تمام ججز کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے اور انہیں میٹنگ میں شرکت کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق فل کورٹ میٹنگ سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ججزجسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے چیف جسٹس کو خط لکھتے ہوئے اجلاس کے ایجنڈے میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے ،دونوں ججز کے خطوط کی نقول چیف جسٹس سمیت تمام ججز کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments