جب تک طاقت ہے حماس مزاحمت کرتی رہے گی ، فلسطینی صحافی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی صحافی جلال الفرا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی جو تجویز دی ہے ،اس میں اسرائیل آمادہ ہوا ہے ، پہلی بات یہ ہے کہ یہ تجویز امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے نہیں ہے۔۔۔
یہ تجویز اسرائیل کی طرف سے ہے ،جو تجویز امریکی نمائندے نے دی تھی اس پر حماس آمادہ تھی،حماس کے پاس جب تک طاقت ہے وہ مزاحمت کرتے رہیں گے ،حماس ہتھیار نہیں ڈالے گی۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو اس تجویز پر ٹال مٹول کرتا رہا،اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ پر حملے جاری رکھے ،جو ابھی تجویز سامنے آئی ہے اس کو امریکا کی تجویز نہیں کہا جاسکتا،موجودہ تجویز میں یہی کہا جارہا ہے کہ حماس ہتھیار ڈال دے ،حماس اپنے تمام مطالبات سے دستبردار ہوجائے ،موجودہ تجویز میں ہم فلسطینیوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ۔جلال الفرا نے کہا اس میں یہ ہے کہ عارضی طو رپر جنگ بند ہو گی،اگر مستقل جنگ بندی کا معاہدہ ہوتا بھی ہے تو پھر بھی اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا،جنگ بندی کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل پر بھروسہ کرنا بے وقوفی ہو گی،کیونکہ یہ دوبارہ جنگ کسی بھی وقت شروع کرسکتے ہیں۔غزہ کے شہریوں پر کئی قسم کی موت مسلط کی گئی ہے ،فضائی حملے ،سمندر کی طر ف سے حملے ،زمینی حملے الگ ہورہے ہیں،بھوک اور پیاس کو ہتھیار بناکر بچوں، خواتین،بزرگ افراد کو شہید کیا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments