گنڈا پور کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر تعزیت کی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
علی امین گنڈاپور نے صادق سنجرانی سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈاپور نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر احمد خان بھی موجود تھے۔