مریم نوازکے چچا کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے بنی :نیئر بخاری

مریم نوازکے چچا کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے بنی :نیئر بخاری

اسلام آباد(دنیا نیوز)رہنما پیپلزپارٹی نیئربخاری نے کہا ہے کہ مریم نوازکے چچا کے پاس حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘ ٹو نائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اگر ساتھ نہ دیتی تویہ سسٹم نہ چل رہا ہوتا، پیپلزپارٹی نے دانشمندی سے فیصلہ کیا کہ پارلیمان کا وجود ضروری ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ اگروفاقی حکومت جاتی ہے تو کیا پنجاب حکومت قائم رہ سکے گی؟مسلم لیگ(ن)چاہتی ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام نہ چلے ،یہ ہمارے بغیرقومی اسمبلی کا کورم پورا نہیں کرسکتے ۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مریم نواز کے چچا کے پاس حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے ، مریم نوازسسٹم لپیٹنا چاہتی ہیں، مسلم لیگ (ن) والے خوش فہمی میں بیٹھے ہیں، وہ ہمیشہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں،آج بھی انہوں نے وفاق میں کشکول اٹھایا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں