سپیشل سیکرٹری پٹرولیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکا حکم
احمد جمیل الرحمن ڈیپوٹیشن پر این ایس پی پی، زبیر احمد خان کی خیبر پختونخوا میں تعیناتی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے سپیشل سیکرٹری وزارت پٹرولیم سمیت افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سپیشل سیکرٹری وزارت پٹرولیم گریڈ 22 کی افسر سعدیہ ثروت کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، تقرری کے منتظر پاکستان پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر احمد جمیل الرحمن کو ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات کر دیا گیا، تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے افسر زبیر احمد خان کو خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات کیا گیا ہے ۔