این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز دفاتر کی تزئین و آرائش کیلئے 13 کروڑ 71لاکھ کی منظوری
اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز آفس کی تزئین و آرائش منصوبہ کی منظوری دی ہے۔
13 کروڑ 71 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور یہ تخمینہ این ایچ اے انجینئرنگ نے لگایا تھا۔ این ایچ اے نے تخمینہ کے مطابق ایس او کیو بلڈر کو پیپرا کی شق 42 سی وی کے تحت دینے کی منظوری دی ہے ۔