پوسٹل سروس کے افسران دو سال سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم
افسران بنیادی تنخواہ کے مساوی 150فیصد الائونس کی منظوری کا مطالبہ کر رہے متعدد درخواستوں کے باوجود ایسوسی ایشن وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات نہ ہوسکی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )پاکستان پوسٹل سروس گروپ کے 700 سے زائد افسران دو سال سے ایگزیکٹو الائونس سے محروم ہیں، پوسٹل سروس گروپ ایسوسی ایشن کی متعدد درخواستوں کے باوجود وفاقی وزیر مواصلات سے تاحال ملاقات نہ ہوسکی ، پوسٹل سروس گروپ افسران نے بنیادی تنخواہ کے مساوی 150 فیصد ایگزیکٹو الائونس کی منظوری کا مطالبہ کر رکھا ہے ، گروپایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزارتوں میں گریڈ 17 تا 22 کے افسران بنیادی تنخواہ کے مساوی 150 فیصد ایگزیکٹو الائونس وصول کر رہے ہیں، پوسٹل سروس گروپ کے افسران تاحال الائونس سے محروم ہیں، پاکستان پوسٹل نے محکمانہ خسارہ اور آمدنی ایگزیکٹو الائونس کی منظوری سمیت مختلف امور پر بات چیت کیلئے وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات کا وقت مانگا تھا ، ا یسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو مراسلہ لکھا گیا لیکن افسران کو تاحال ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا گیا ۔