پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی سپیکرز اجلاس پیرکو ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی سپیکرز اجلاس پیرکو ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی میزبانی میں تیسرے سہ فریقی سپیکرز اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان علاقائی امن کے حوالے سے پارلیمانی روابط کو مستحکم بنانا اور خوشحالی سمیت تینوں ممالک کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ، مہمان سپیکرز 12 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ، 13 اکتوبر کو ایگزیکٹو میٹنگ آف دی سپیکرز آف پارلیمنٹ ہوگی جس کے بعد سہ فریقی سپیکرز اجلاس کا افتتاحی سیشن ہوگا،اجلاس کے بعد مہمان سپیکرز این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے ، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔