وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے پختونخوا میں حالات ابتر ہونگے : حمد اللہ

وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے پختونخوا میں حالات ابتر ہونگے : حمد اللہ

حلف میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی،پیدا کرنے کی کوشش کی گئی:شوکت یوسفزئی چین کو ہرحال میں ساتھ رکھنا چاہیے :ارشد ملک، دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )جے یو آئی( ف )کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے حالات بہتر نہیں، ابترہوں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام ف کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ، ہم اپنی پارٹی کے فیصلے تحریک انصاف کی مرضی کے مطابق نہیں کر سکتے ۔رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا وزیر اعلیٰ کے پی کے کے حلف میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی، اسے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

کے پی کے میں اکثریت پی ٹی آئی کی ہے ، وزیر اعلیٰ تو انہی کا آنا ہے ، لہذا مرضی بھی ان کی چلے گی، پی پی پی کو شکر ہے کہ عقل آ گئی ہے ۔معروف دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر)ارشد ملک نے کہا کہ چین ہمارے لیے سب سے اہم دوست ہے ، ہمیں ہر حال میں اسے ساتھ رکھنا چاہیے ، ہمیں سٹیک ہولڈرز کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، ٹرمپ کی تعریف کرنی چاہیے لیکن ماضی کو بھی خیال میں رکھنا چاہیے ، امریکا کی جو بھی لابی ہو، ٹرمپ نے غزہ میں کردار ادا کیا،سب سے زیادہ رول سعودی عرب،مصر،اردن،قطر کا بنتا ہے ، ہما را اتنا نہیں بنتا اس لیے سامنے آنے میں احتیاط کرنا ہو گی، ہماری توجہ معیشت پر ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں