جے یو آئی (ف)کی وزیراعلیٰ پختونخوا کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

جے یو آئی (ف)کی وزیراعلیٰ  پختونخوا کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔

جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ دلائل سننے کے بعد جسٹس سید ارشد علی نے درخواست گزار وکیل کو کہا کہ آپ واپس درخواست لینا چاہتے ہیں یا ہم میرٹ پر فیصلہ کریں ۔وکیل نے کہا کہ ہمیں ٹائم دیں، ہم عدالت کو آگاہ کریں گے ، بعدازاں بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کی درخواست خارج کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں