ڈرگ فری پشاور مہم میں بدعنوانی کا انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمعطل

ڈرگ فری پشاور مہم میں بدعنوانی کا انکشاف ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمعطل

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کو منشیات کے عادی افراد سے پاک بنانے کی مہم میں بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے ،ڈرگ فری پشاور مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نورمحمد کو معطل کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ٹھیکہ غیر مجاز اداروں کو دیا گیا،مہم کے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوئے جو ہونے چاہئیں تھے ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو شکایت ملنے پر کارروائی کی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر کو 120 روز کے لیے معطل کیا گیا،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمندکے مطابق اس میں تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں