پاکستان پوسٹل سروس ،14 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی کیلئے 7نومبرکواجلاس طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری مواصلات نے پاکستان پوسٹل سروس اور وزارت کے افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب کیا ہے۔
ڈی پی سی اجلاس میں گریڈ 17 کے 14 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی، وزارت مواصلات نے چار رکنی ڈی پی سی کی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئے جس کے چیئرمین وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مواصلات اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مواصلات ممبران ہوں گے۔