پاک فوج غزہ بھیجنے کی حمایت نہیں کرینگے :حافظ نعیم الرحمن

پاک فوج غزہ بھیجنے کی حمایت نہیں کرینگے :حافظ نعیم الرحمن

27ویں ترمیم 26ویں کا تسلسل،مسلط طبقہ نظام پر گرفت مضبوط کرناچاہتا انگریز کا دیا گیا نظام اور انہی کے وفادار ملک چلا رہے ہیں:کارکنوں سے خطاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ ستائیسویں آئینی تر میم چھبیسویں ترمیم کا تسلسل اورمسلط طبقات کی نظام پر گرفت مزید مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے ، جماعت اسلامی پہلے کسی ایسے بندوبست کا حصہ بنی نہ آئندہ بنے گی، اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار ختم ہونا چاہئے ۔ جماعت اسلامی غزہ میں پاکستان کی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ فرسودہ نظام اور اس کے وفاداروں سے جان چھڑانا ہوگی،بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینارپاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے ، انگریز کا دیا گیا نظام اور انہی کے وفادار ملک چلا رہے ہیں، مسلط طاقتور طبقات نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد کا نام دیا ہوا ہے ، نظام کو برقرار رکھنے کیلئے اشرافیہ آئے روز نت نئی آئینی ترامیم متعارف کراتی ہے ۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسین قریشی کی کتاب پیارے مولاناکی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں