نئے پراپرٹی آرڈیننس نے قبضہ مافیا کا راستہ روک دیا:عظمیٰ
ہرکیس کا فیصلہ 90دن میں ہوگا ،کسی غریب اور کمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا عوام کے حقوق کاتحفظ اورکاروبارکیلئے سازگار ماحول فراہم کرناپہلی ترجیح:بیان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے قبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کے کیسزعدالتوں میں چلتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے ، اب قبضے کے ہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا، پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب کے عوام کے حقوق کاتحفظ اورکاروبار کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے ۔ پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنے متعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئے رول ماڈل بن چکاہے ۔ وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔