عمران کی سیاست نے ادار ے کمزور، قوم تقسیم کی :پیپلزپارٹی

عمران کی سیاست نے ادار ے کمزور، قوم تقسیم کی :پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی جمہوریت اداروں ، آئین کے دفاع کیلئے پرعزم ، مرکزی ترجمان

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے بانی پی ٹی آئی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایکس پر پیغام قابلِ مذمت ، یہ ایک خود پسند شخص کا اعتراف ہے جو اقتدار کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچانے پر آمادہ ہے ، عمران کے الفاظ مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیا نیہ سے ملتے ہیں،عمران کی سیاست نے اداروں کو کمزور ،قوم کو تقسیم کیا،اقتدار کی ہوس نے عمران کے اخلاقی و قومی حدود مٹا دی ، یہ سیاست نہیں، پاکستان دشمن مہم ہے ، پیپلز پارٹی جمہوریت اداروں اور آئین کے دفاع میں پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں