27ویں آئینی ترمیم ،پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نہ جانے کا اعلان

27ویں آئینی ترمیم ،پی ٹی آئی کا مشترکہ  پارلیمانی کمیٹی میں نہ جانے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/خصوصی نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں چند منٹ پہلے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ملا اور اب کہا جا رہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہو جائیں۔۔۔

ہم نے فیصلہ کیا ہے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں جائیں گے ۔علامہ ناصرنقوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر اس قدر عجلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ ہم ربڑ اسٹمپ نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نورا کشتی جاری ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئٹ والا معاملہ پہلے سے طے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے خلاف سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ قوم کو آگاہ کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں