مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی  ترمیم کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (دنیا نیوز)مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا ۔ چودھری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔اجلاس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے ۔واضح رہے وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے ، اب آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں