پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ :چیف سیکرٹری الیکشن کمیشن سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن کے دو ایم پی ایز سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئین کی اصل روح سے متصادم ہے اور بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار عدالت سے استدعا کر رہے ہیں کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے۔