ڈاکٹر ضیاالحق ایگزیکٹوڈائریکٹر ایچ ای سی بورڈتعینات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن بورڈ نے ڈاکٹر ضیاالحق کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کی منظوری دے دی ہے۔
قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب کی زیرصدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں سلیکشن کمیٹی کے دیئے گئے چار ناموں میں سے ڈاکٹر ضیا الحق کا نام فائنل کیا گیا،ان کی تعیناتی 4 سال کے لیے کی گئی ہے ،جس کا نوٹیفکیشن وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جاری کرے گی۔