بیوی، بچوں کو گالی جرم قرار 3سال قید، 1لاکھ جرمانہ ہوگا بل اب سینیٹ میں پیش ہوگا

بیوی، بچوں کو گالی جرم قرار 3سال قید، 1لاکھ جرمانہ ہوگا   بل اب سینیٹ میں پیش ہوگا

اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) پاکستان میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار دے دیا گیا ،قومی اسمبلی نے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 پاس کر دیا۔

اب یہ بل اگلے سینیٹ سیشن میں لا ئے  جانیکا کا امکان ہے ،بل کے مطابق بیوی، بچے یا گھر میں ایک ساتھ رہنے والے دیگر افراد کو ایمونیشنلی، سائیکلولجیکلی ٹارچر کرنا بھی جرم ہوگا اور جرم کا ارتقاب کرنے والے افراد کو 3 سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔ بیوی، بچوں کے علاؤہ گھر میں رہنے والے معذور افراد یا بزرگ جو ایک ساتھ رہتے ہیں ان کا پیچھا کرنا بھی جرم ہوگا ، بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ ر کھنا بھی قابل سزا جرم ہوگا ۔ حد سے زیادہ پوزیسیونس اور جیلسی جس سے اگلے بندے کی پرائیویسی یا عزت نفس مجروح ہو وہ بھی جرم ہے ۔ بیوی یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو جسمانی تکلیف پہنچانے کی دھمکی بھی قابل سزا جرم ہوگا ، گھر میں ایک ساتھ رہنے والے کسی بھی فریق پر الزام لگانے پر بھی سزا ہوگی، بیوی بچوں یا گھر میں رہنے والی دیگر فریق کا خیال نہ کرنا بھی قابل سزا جرم ہے ،قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کے مطابق بل کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر جو ایک ساتھ رہتے ہوں ان پر ہوگا ، بل شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں