بھارت :طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرسمیت 5 افراد ہلاک
ممبئی (اے ایف پی)بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹر اجیت پوار سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔
طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا ،حادثے میں ان کا ذاتی سکیورٹی افسر، ایک اسسٹنٹ اور عملے کے دو ارکان بھی جان سے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ۔