2 سالہ بچے نے سنوکر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
مانچسٹر (نیٹ نیوز)سنوکر ایسا کھیل ہے جو بیشتر بالغ افراد کے لیے کھیلنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔مگر ایک 2 سالہ بچے نے سنوکر سے جڑے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور مشکل شاٹس کھیلنے والے کم عمر ترین فرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
برطانوی شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جوڈی اوئنز نے پول بینک شاٹ کو کامیابی سے کھیلنے میں کامیابی حاصل کی۔ایسا اس نے 12 اکتوبر 2025 میں کیا تھا جب اس کی عمر 2 سال 302 دن تھی۔اس سے قبل 2 سال 261 دن کی عمر میں اس بچے نے سنوکر ڈبل پوٹ کو مکمل کیا تھا۔اس طرح جوڈی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوگیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس بچے کو سنوکر کی ان شاٹس کو مکمل کرنے والا کم عمر ترین فرد قرار دیا ہے ۔جوڈی کے والد لیوک اوئنز نے سب سے پہلے گھر میں اپنے بیٹے کی سنوکر کے حوالے سے قدرتی صلاحیت کو دیکھا تھا۔