پرواز کارڈ کا اجرا،خواب ہے ہر چیز پر،،میڈان پنجاب،، لکھا ہو:مریم نواز

پرواز  کارڈ  کا  اجرا،خواب  ہے  ہر  چیز  پر،،میڈان  پنجاب،، لکھا  ہو:مریم  نواز

ہنرمند،راہ روزگاراورسکل ڈویلپمنٹ پورٹل کابھی آغا ز، تین لاکھ روپے بلاسوددینے کا اعلان خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانے چاہتے :وزیراعلیٰ ،میانوالی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد پرواز کارڈ کا اجرا کر دیا،انہوں نے گزشتہ روز منفرد پروگرامکریٹیوہینڈ راہِ روزگاراورسکل ڈویلپمنٹ پورٹلکا بھی آغاز کیا اور ہنر مند نوجوانوں کوپرواز کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک بلاسود دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سے مختلف فنون سے ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل کرنے والے 90 طلبہ نے ملاقات کی،جن میں ٹرانس جینڈر طلبہ بھی شامل تھے ۔ ٹرانس جینڈر طلبہ مریم نواز سے مل کر خوش ہوئے اور شکریہ ادا کیا۔ ٹرانس جینڈرز طلبہ نے کہا کہ ہمیں کوئی انسان نہیں سمجھتا تھا، آپ نے ہمیں عزت اور مقام دیا۔

مریم نواز نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پنجاب کا خواب دیکھتی ہوں جہاں ہر چیز پرمیڈ ان پنجاب لکھا ہو ،پنجاب کے خزانے کا ایک ایک پیسہ نوجوانوں پر لگانا چاہتے ہیں،ٹیکنیکل اداروں میں طلبہ کو سکالر شپ ہی نہیں دیتے بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔نوجوان آگے بڑھیں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے ، ہر بیٹی خواب دیکھے مریم نواز خواب پورے کرے گی۔ بعدازاں مریم نواز سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے ۔ ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفدنے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی کام کرنے خراج تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں