قدیم بیویاں شوہر کو بے وفائی سے روکنے کیلئے زہر دیتی تھیں
لاہور(نیٹ نیوز)وائرل پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ یورپ کے وسطی دور میں خواتین روزانہ اپنے شوہروں کو زہر دیتی تھیں اور رات کو ان کا اثر ختم کرنے کیلئے زہر کا متضاد یعنی اینٹی ڈاٹ دیتی تھیں تاکہ شوہر کہیں اور جا کر اپنا وقت نہ گزاریں۔
تاریخی حقیقت کیمطابق یہ کہانی غیر حقیقی معلوم ہوتی ہے ۔ طبی مصنف پیئٹرو ڈابانو نے 1315 میں زہروں پر کتاب لیبر دے وینینس لکھی، لیکن معلومات زیادہ تر خرافات اور غیر سائنسی مشاہدات پر مبنی تھا۔ایک چینی انسائیکلوپیڈیا (1630-1696) میں شوہروں کو طویل اثر والے زہر دینے کا ذکر ہے ۔ 2001 کی ایک فرانسیسی فلم Le Pacte des Loups میں یہ جملہ سب سے زیادہ مشہور ہوا، فلورینس کی خواتین اپنے شوہروں کو صبح سلو پوائزن دیتی ہیں، اور رات کو زہر کااثر ختم کرنے کیلئے اینٹی ڈاٹ دیتی ہیں۔ دراصل اس نے وائرل کہانی کی بنیاد رکھی۔