دھاتوں کی درآمدات میں 18فیصد اضافہ
جڑانوالہ (آ ن لائن)دھاتوں کی درآمدات میں ر18فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران دھاتوں کی درآمدات پر 3.231ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 2.743ارب ڈالرکے مقابلے میں 18فیصد زیادہ ہے ۔ دسمبر میں دھاتوں کی درآمدات کا حجم 556 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2024کے 449ملین ڈالرکے مقابلے میں 24فیصد زیادہ ہے ۔ دسمبر میں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر10فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔