مانگا منڈی: ٹرالر کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق

 مانگا منڈی: ٹرالر کی ٹکر  سے 35 سالہ شخص جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر کی زد میں آ کر 35 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلیم نامی شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر نے اسے ٹائروں تلے کچل دیا ۔ لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں