کوٹ لکھپت:بدچلنی کے شبہ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

 کوٹ لکھپت:بدچلنی کے شبہ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

لاہور (کرائم رپورٹر) شوہر نے بدچلنی کے شبہ میں بیوی کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک کے رہائشی امین نے اپنی بیوی کلثوم بی بی کو بدچلنی کے شبہ میں ٹوکے کے پے درپے وار کرکے قتل کیا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا، جو اس واقعہ کی وجہ بنا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں