گھوٹکی:مسلح افراد نے 38 لاکھ روپے لوٹ کر شہری کو گولی ماردی

گھوٹکی:مسلح افراد نے 38 لاکھ روپے لوٹ کر شہری کو گولی ماردی

گھوٹکی(نمائندہ دنیا) گھوٹکی عادل پور لنک روڈ پر موٹرسائیکل سوار تین مسلح ملزم اعجاز مہر سے 38 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کردیا۔

اعجاز مہر اور انعام کلوڑ گھوٹکی کے بینک سے رقم نکال کر عادل پور جارہے تھے کہ گاؤں مسو خان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا اور اعجاز مہر کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا۔جہاں سے اسے طبی امداد دیکر رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں