متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

نولکھا میں فیاض سے 2لاکھ روپے ،موبا ئل فون اور دیگر سامان,گارڈن ٹائون میں اختر سے 1لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں دلشاد سے 1لاکھ 40ہزار اور موبائل فون,ہربنس پورہ میں طارق سے 1لاکھ20ہزار اور موبائل فون،شیراکوٹ میں اویس سے 1لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نصیر آباد اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، مصری شاہ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں