والد پڑھے لکھے لیکن چاہتے تھے پہلی اولاد بیٹا ہو:ونیزہ احمد
لاہور(شوبز ڈیسک)سابق فیشن ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے والدین کی جانب سے بیٹوں کو ترجیح دینے کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے کہا کہ میرے والد ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان تھے ، لیکن میں محسوس کر سکتی تھی کہ وہ بھی چاہتے تھے کہ ان کی پہلی اولاد بیٹا ہو۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب معاشرے میں یہ سوچ بدل رہی ہے ، کیونکہ لوگوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ عورتیں اپنی قسمت خود لے کر آتی ہیں،یہ پرانی سوچ تھی جس میں ہم والدین کے نقشِ قدم پر چلتے تھے۔