ماضی میں کی غلطیوں پر شرمندہ ہوں:نواز الدین صدیقی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ماضی میں کی گئی غلطیوں پر شرمندہ ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں دورانِ انٹرویو ایک سوال پر اداکار نے کہا کہ میں شادی کے خلاف ہوں، شادی کرکے انسان مشکل میں آجاتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ لوگ میری بات کا غلط مطلب لیں گے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ شادی غیرضروری ہے ۔
نوازالدین نے انکشاف کیا کہ ماضی میں’ میں ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا جنہوں نے مجھے چرس پینے کی عادت ڈال دی تھی جب بھی اپنی اس خراب عادت کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے بہت پچھتاوا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم ہے کہ میں نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں اور میں آج بھی اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔