سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھا لاجاتا ہے :علی عباس
لاہور (آئی این پی)اداکار علی عباس نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں ۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کل کسی کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر آکر منفی تبصرہ کرنا بہت آسان ہے اور یہ ہی بات کوئی کسی کے منہ پر نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر اگلا سامنے سے جواب دیگا۔ نئے آنے والے پھر اسی کیچڑ کو دیکھتے ہیں، کام کو نہیں۔اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی عمر کا تعین کرنے کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے 18 برس کی عمر مقرر کرنے کی ضرورت ہے ۔