شمالی امریکا کوبرآمدات میں 5، درآمد میں 25فیصد نموریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا۔
مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران شمالی امریکا کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدجبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 25فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی ششماہی میں امریکا، کینیڈا اور شمالی امریکا کے دیگر ممالک کو برآمدات سے ملک کو 3.377 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہو ا جو5فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2025 میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 573.49 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 479.45 ملین ڈالر اور دسمبر 2024 میں 540.32 ملین ڈالر تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے چھ ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر 1.503 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو 25 فیصد زیادہ ہے۔