مرکنٹائل ایکسچینج میں 70ہزار سے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ایکس)میں منگل کومیٹلز، انرجی، کاٹس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروبار 54.212 ارب روپے رہا جب کہ۔۔
70,048لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ریکارڈ کیا گیا جو 22.665 ارب روپے رہا، اس کے بعد کاٹس میں 16.169 ارب روپے ، پلاٹینم میں 6.911 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 2.650 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 2.519 ارب روپے ، نیچرل گیس میں 1.270 ارب روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 678.178 ملین روپے ، کاپر میں 660.992 ملین روپے ، پیلاڈیم میں 212.994 ملین روپے ، ڈاؤ جونز میں 165.387 ملین روپے اور جاپان ایکوٹی 225 میں 148.379 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔