مریدکے :دوچور ٹرانسفارمر چوری کرتے ہلاک ہوگئے
مریدکے (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کے علاقے میں دو چور بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرتے ہلاک ہو گئے ۔
گزشتہ رات کٹھیالہ ورکاں کے قریب ڈیرہ سدھواں میں زمیندار کے ڈیرہ سے چور ساتھیوں کے ہمراہ بجلی کا ٹرانسفارمر، سولر پلیٹیں و دیگر سامان ٹرک پر لوڈ کر رہے تھے کہ ڈیرہ داروں کے جاگنے پر چوروں نے فائرنگ کر دی جس سے انکا اپنا ساتھی زد میں آ کرمارا گیا تو وہ چوری شدہ سامان اور لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ لانمبڑے گاؤں میں چور ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گیا جس پر اسکے ساتھی بھی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ایک مرنے والا افضل ولد نذیر بھلے بانیوال جبکہ دوسراخالد ولد اشرف منوں آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں۔