بھارت،یورپ آزاد تجارتی معاہدہ برآمدات کیلئے چیلنج قرار

بھارت،یورپ آزاد تجارتی معاہدہ برآمدات کیلئے چیلنج قرار

کراچی(بزنس ڈیسک)چیئرمین بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی)اور وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو پاکستان کی برآمدات کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی میدان میں شکست کے بعد اب معاشی جن گ چھیڑ دی ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود ہماری ٹیکسٹائل برآمدات صرف 6.2 ارب ڈالر ہیں جبکہ بھارت 12 فیصد ٹیرف کے باوجود 5.6 ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے ، اگر بھارت کو یورپی یونین کے ساتھ زیرو ٹیرف کی سہولت مل گئی تو پاکستان کا موجودہ برتری کا فائدہ ختم ہو جائے گا اور ہماری برآمدات شدیدمتاثر ہو سکتی ہیں۔ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ کرے اور صنعت دوست پالیسیاں اختیار کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں