لاہوربدستور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار،نئی دہلی سرفہرست
لاہور (آئی این پی،اے پی پی)حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضاء بدستور آلودہ ، لاہور ہفتہ کے روز بھی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی جبکہ خانیوال میں 412، فیصل آباد 354اور ملتان میں 342ریکارڈ کی گئی ۔ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔دوسری طرف ترجمان محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ،ہلکی دھند چھائے رہنے کی تو قع ہے۔