انتخابی عملہ دھمکی کیس،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف آج الیکشن کمیشن میں سماعت

انتخابی عملہ دھمکی کیس،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف آج  الیکشن کمیشن میں سماعت

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے انتخابی عملہ کو دھمکانے سے متعلق کیس کی آج سماعت ہوگی۔

یہ وا ضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق شہر ناز عمر ایوب کی شکایات کی ابتدائی سماعت کرے گا،آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب نے نتائج مرتب کرنے کے عمل میں عدم شفافیت کا الزام لگایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں