پاک بحریہ نے ’ہنگور ڈے‘ منایا، خصوصی دستاویزی فلم جاری

پاک بحریہ نے ’ہنگور ڈے‘ منایا، خصوصی دستاویزی فلم جاری

ہنگور کے عملے کی جانبازی، دلیری آج تک دشمن کے ذہن پر نقش:سی ڈی ایف عاصم منیر پاک بحریہ آج بھی ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار:نیول چیف

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاک بحریہ کی جانب سے گزشتہ روز یادگار دن ہنگور ڈے کے طور پر منایا گیا، واضح رہے کہ ہنگور ڈے آبدوز ہنگور کی لازوال بہادری  اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے ، 9 دسمبر 1971 کو ہنگور نے دشمن کے بحری جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچا کر بھارتی بحری کا غرور خاک میں ملایا تھا۔

اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو ہنگور کے عملے نے جانبازی اور دلیری کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے ، یہ دن باور کراتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں مگر اپنی خودمختاری اور دفاعِ وطن کیلئے عزمِ محکم رکھتا ہے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہنگور کی درخشاں روایت برقرار رکھتے ہوئے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہو رہی ہیں، پاک بحریہ اپنے شاندار ماضی کی طرح آج بھی ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ پاک بحریہ نے ہنگور ڈے پر خصوصی دستاویزی فلم ہدف بھی جاری کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں