موجودہ حالات میں وزیرِ اعظم بنیں گے؟ بلاول نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے

موجودہ حالات میں وزیرِ اعظم بنیں  گے؟ بلاول نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا ،اس دوران انہوں نے سینئر صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پرایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ موجودہ حالات میں وزیراعظم بنیں گے ؟۔ جس کے جواب میں بلاول نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے اور کہا کہ اگر عوام ووٹ دیں گے تو وزیراعظم بنوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں اتحادیوں کو بھی اسپیس لینی پڑتی ہے ، پنجاب میں وزارتیں نہیں لیں گے ،پیپلز پارٹی کی خوبی جمہوری بھی رہی ہے اور گورنر راج بھی بہت لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں