پنجاب حکومت بہاولپور میں ڈاکوؤں پر نظر رکھے : وزیر داخلہ سندھ
کچے میں میرج بیورو نہیں، گھوٹکی صادق آباد میں لوگ ہنی ٹریپ ہو رہے
کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر سندھ میں بدامنی سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن کی قرارداد مسترد کردی گئی تاہم شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کے مطالبے اور حیسکو کے خلاف اپوزیشن ارکان کی قراردادوں کو منظور کرلیا گیا، ایوان نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف بھی قرارداد منظورکرلی ۔اجلاس ڈپٹی سپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت ہوا۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر قرارداد پیش کی ،وزیرداخلہ ضیائالحسن لنجار نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد حقائق سے ہٹ کر پیش کی گئی ، سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں، لوگ گھوٹکی کے کچے میں شادیاں کرنے آتے ہیں، ٹیلی فون پر خواتین کی آواز میں لوگوں کو بلایا جاتا ہے ، جہاں لوگ دھوکے سے چلے جاتے ہیں وہاں شادیاں یا عشق نہیں بلکہ ہنی ٹریپ ہو رہا ہوتا ہے ۔ کراچی کا بندہ کچے کے علاقے میں جا رہا ہے اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہاں کوئی میرج بیورو نہیں ہے ، گھوٹکی اور صادق آباد میں لوگ ہنی ٹریپ ہو رہے ۔