پختونخوا حکومت بے راہ روی کا شکار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبائی حکومت مکمل طور پر بے راہ روی کا شکار ہو چکی اور ایسے نازک موقع پر کھلے عام ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہی ہے جب خیبر پختونخوا کو استحکام، سنجیدگی اور متحد قیادت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔
یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ وہ ایک سزا یافتہ شخص کو صوبے کی قیادت سونپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایکس بیان میں کہا کہ انہیں ایک پُرامن اور محفوظ خیبر پختونخوا ملا تھا، مگر ان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے صوبے کو ایک بار پھر عدم تحفظ کی طرف دھکیل دیا ۔ آج اتحاد، یکسوئی اور ذمہ دار طرزِ عمل ناگزیر ہیں۔