سعودی عرب چلے گئے

 سعودی عرب چلے گئے

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس مومینٹم 2025 میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے ۔

تین روزہ تقریب نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے ، جس میں بین الاقوامی پالیسی سازوں، ترقیاتی اداروں اور مالیاتی ماہرین شرکت کررہے ہیں، کانفرنس کامقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق جدید اور تخلیقی مالیاتی ماڈلز کو فروغ دیناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں