حفاظتی ضمانت منظور
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے خلاف اسلام آباد کے تین مختلف تھانوں میں درج مقدمات سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روک دیا۔
خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں خرم شیر زمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔